ابنا: الميادين ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ فائربندي کا سمجھوتہ ہوجانے کے بعد ببيلا، بيت سحم ، يلدا اور دمشق کے ديگر مضافاتي علاقوں ميں امن بحال ہوگيا ہے اورحکومتي اداروں کے بلڈوزر ملبے کو ہٹاکر فائربندي کے نفاذ کو آسان بنارہے ہيں –دمشق کے مضافاتي علاقوں ميں بہت سے مسلح عناصر نے اپنے ہتھيار ڈال دئےہيں اور امن کو بحال کرنے ميں شامي فوج کے ساتھ تعاون کررہے ہيں –دوسري جانب شامي فوج نے لبنان سے ملحقہ سرحد کے قريب مسلح گروہوں کے زيرقبضہ آخري اسٹريٹجک شہر يبرود کا محاصرہ اور زيادہ تنگ کرديا ہے –يہ شہر لبناني سرحد سے پچہتر کلو ميٹر کے فاصلے پر واقع ہے-دہشت گردگروہ معلولا اور صيدنايا شہروں پر حملے کرنے اور لبنان ميں دراندازي کرنے کے لئے يبرود شہر کا استعمال کرتے تھےادھر دہشت گرد گروہ فري سيرين آرمي کے ايک کمانڈر نے اعتراف کيا ہے کہ دہشت گردوں کے درميان شديد اختلافات پيدا ہوگئے ہيں -دہشت گرد گروہ فري سيرين آرمي کے ايک کمانڈر احمد حجازي کا کہنا ہے کہ مسلح گروہوں کے اندر اختلافات کي وجہ سے يہ گروہ اب کمزور ہوتے جارہے ہيں-دہشت گردوں کے مذکورہ کمانڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت فري سيرين آرمي ميں کسي بھي طرح کا کوئي منظم کنٹرول روم يا کمان آفس نہيں ہے -شام ميں فري سيرين آرمي کے اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ يہ گروہ اب بعض علاقائي اور بين الاقوامي حکومتوں اور قوتوں کے ہي اشارے پر کام کررہا ہے-قابل ذکر ہے کہ نام نہاد فري سيرين آرمي کي کونسل نے اندروني اختلافات بڑھنے کے بعد سليم ادريس کو ہٹاکے عبداللہ بشير کو اس دہشتگرد گروہ کا کمانڈر نامزد کيا ہے -
.......
/169